بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خام تیل کی قیمت میں کمی، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے لیٹر تک کمی کا ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سےکم قیمتیں لاگو ہوں گی۔

پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع نے بتایا ہےکہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی ہے۔