بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابرکے والد نے بیٹےکے مداح کی خواہش پوری کرنےکی حامی بھرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے بیٹے کے ایک اور مداح  کی خواہش پوری کرنے کی حامی بھرلی۔

سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والے اعظم صدیق نے گزشتہ روز  انسٹاگرام پر پاک انگلینڈ سیریز کے برابر ہونے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘پردیس سے دیس والوں کو سلام، میرے خیال میں آج پاکستانی کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ اُس کا آپس کا اتفاق، کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور ایک دوسرے پر سب کا اعتماد اور عوام کی دعا اور پیار جیتا ہے، جو جیتا وہی سکندر، بہادروں نے بہادری سے میچ جیتا اور یہ بات ہماری بہادر قوم سے بہتر کون جان سکتا ہے، پاکستان زندہ باد’۔

اس پوسٹ پر ایک خاتون نےکمنٹ کیا اور کہا  کہ ’انکل میرا 6 سالہ بیٹا بابر سے ملنا چاہتا ہے، ہم کیسے پوری کریں اس کی خواہش‘۔

اسکرین شاٹ/اعظم صدیق

جواب میں بابرکے والد نےکہا  ‘ایک فرشتہ بابر سے ملنا چاہتا ہے، اس سے بڑی بابر کی خوش قسمتی اور کیا ہوگی، ہو جائےگا مجھے وطن واپس آنے دیں’۔

بابر اعظم کے والد کے اس جواب پر خاتون مداح نے اعظم صدیقی کا شکریہ بھی ادا کیا۔