کوئٹہ (ممتاز نیوز)بلوچستان بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ مکمل ۔ صوبے کے چار اضلاع کی گیارہ یونین کونسلز کے 57 وارڈز میں پولنگ آج ہوئی ۔ 4 اضلاع موسیٰ خیل ، مستونگ ، دکی اور لورالائی کی گیارہ یونین کے 59 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالے گئے ۔ ہولنگ صبح 8 سے شام 5 تک بلا وقفہ جاری رہی ۔ موسیٰ خیل کی 4 یونین کونسلوں کے 28 وارڈز ، مستونگ کی 4 یوسی کے 22 وارڈز ، دکی کی 2 یونین کونسل کے 6 وارڈز ، اور لورالائی کی ایک یو سی کے ایک وارڈ کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے ۔ رجسٹرڈ ووٹرز 34 ہزار 919 تھے ۔ 59 پریزائڈنگ آفیسرز ، 147 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور 147 پولنگ آفیسرز نے فرائض سرانجام دئیے ۔ کل 223 امیدوار میں مقابلہ تھا ۔ الیکشن کمیشن اسلام آباد اور بلوچستان میں مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے ان وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 28اگست 2022کی تاریخ مقرر کی تھی ۔ تاہم سیلاب اور بارشوں کے باعث ان حلقوں میں پولنگ کے عمل کو موخر کردیاگیا تھا ۔
بلوچستان بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ مکمل








