بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیرسٹر امجد ملک کی اسحاق ڈار کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

مانچسٹر (ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن )کے چیف کو آرڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما اسحاق ڈار کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے آنے سے بجلی کے بلوں اور ڈالر کی اڑان نیچے آنے کی توقع ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ اسحاق ڈار تجربہ کار ماہر معیشت ہیں ، سخت پیشہ وارانہ ڈسپلن، ایمانداری اور خدا خوفی اور خزانہ کے انچارج کے طور پر مالیاتی ڈسپلن اسحاق ڈار کی پہچان ہیں،امید ہے کہ اب ملکی معیشت بہترہوجائے گی