بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم اورنگزیب سے فرح عظیم شاہ کی ملاقات،لندن واقعہ پر اظہارہمدردی، روایتی بلوچی شال بھی پہنائی

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب سے بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں سیلاب میں ہونے والی تباہی ،بحالی کے عمل میں وفاقی حکومت کے تعاون سمیت دیگر امورزیربحث آئے۔اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئےصوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کررہی ہے، خاص طور پر وزیراعظم شہبازشریف اس حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے بھی پرعزم ہے۔فرح عظیم شاہ نے بلوچستان حکومت کے ساتھ وفاق کے تعاون پر شکریہ اداکیا۔انہوں نے مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔اس موقع پر فرح عظیم شاہ نے وفاقی وزیرکو روایتی بلوچی شال بھی پہنائی۔