اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اوررکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نےسوشل میڈیاپرپی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی ،شوزب کنول اور پی ٹی آئی کی سوشل میڈیاٹیم کی طرف سے مبینہ طور پرفوج اورآئی ایس آئی قیاد ت پرالزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم صاحب اس گندی ملک دشمن مہم کانوٹس لیں ۔
اتوار کواپنے بیان میں سالک حسین نے کہاکہ فوجی قیادت پربھونڈے الزامات ناقابل برداشت ہیں ۔وزیراعظم نوٹس لیں ورنہ ہم ملک دشمنوں سے نمٹناخوب جانتے ہیں۔









