بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ، 21 جوان زخمی

میرانشاہ(ممتازنیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی بائی پاس روڈ پر ایک خودکش حملہ آؤر نے پاک فوج کے قافلے کو نشانہ بنا ڈالا۔نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ دوپہر کے 3 سے 4 بجے کے درمیان میر علی روڈ پر پیش آیا جہاں خودکش حملہ آؤر نے فوجی قافلے کو نشانہ بنانے کے لئے گاڑی کے قریب آکر خود کو اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 21 جوان زخمی ہوگئے۔
حملے میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے میری علی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔