بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریکوڈک کے معاملے پرتمام مقدمات ختم کردئیےجائیں گے،شوکت ترین ،حماد اظہر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نےوفاقی وزیرحماد اظہراوروزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریکوڈک میں تاخیرپرملک کومعاشی نقصان پہنچا۔

ریکوڈک پر25فیصد حصہ بلوچستان کاہوگا۔حکومت بلوچستان سے کوئی پیسہ نہیں لے رہے۔بلوچستان حکومت کوٹیکس بھی ملیں گے اوررائلٹی بھی ۔لندن کی عدالت ، عالمی عدالت کا جرمانہ تقریباً11ارب ڈالر تھا،معاہدے سے 8ہزار ملازمتوں کے مواقع ملیں گے

،عالمی عدالت کاجرمانہ تقریباً گیارہ ملین ڈالرتھا،معاہدے سے بلوچستان کو100سال تک فائدہ ہوگا۔وفاقی وزیرحماد اظہرنے کہاکہ ریکوڈک کے معاملے پرتمام مقدمات ختم کردئیےجائیں گے۔

ریکوڈک مائنز دنیا میں تانبے، سونے کا سب سے بڑا ذخیرہ تصور کیا جاتا ہےیہ پاکستان کی سب سے بڑی غیرملکی سرمایہ کاری ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ سونے اورتانبے کی کان کاسب سے بڑادروازہ کھل گیا۔نئے ریکوڈک معاہدے سے پاکستانی معیشت کو بہت فائدہ ہوگا،ماضی کی حکومتوں نے جو مسئلہ پیدا کیا وہ ہماری حکومت نے حل کیا۔معاہدے سے ملک میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔