پشاور: فینا ورلڈ جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ میں پشاور کے تیراک نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے نوجوان تیراک احمد درانی نے چھ نئے قومی ریکارڈ قائم کر دیئے۔دبئی سے تعلق رکھنے والے احمد درانی نے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔احمد درانی نے ورلڈ سوئمنگ چیمپیئن شپ میں انڈر 14 اور 16 میں حصہ لیا۔100 میٹر انڈر14 فری سٹائل میں احمد نے 01:01:177 کا نیا ریکارڈ بنایا۔100 میٹر بیک اسٹروک میںاحمد کا نیا ریکارڈ 01:04:28 رہا۔200 میٹر فری سٹائل انڈر 16 میں احمد نے 02:02:50 کا نیا قومی ریکارڈ بنایا۔50 میٹر بیک اسٹروک احمد نے 29.29 سیکنڈ کے ساتھ مکمل کر کے نیا ریکارڈ بنایا۔50 میٹر بٹرفلائی میں احمد نے 27.31 کا اپنا ریکارڈ 26.75 سے بہتر کیا۔200 میٹر بیک اسٹروک انڈر 16 میں 02:25:57 کے ٹائم کلاک کے ساتھ نیا ریکارڈ بنایا۔
آصف اورکزئی صدر کے پی سوئمنگ ایسوس ایشن نے کہا کہ احمد درانی کا تیراکی میں شاندار کیریئر ہے۔باصلاحیت تیراک کو صوبائی ایسوسی ایشن نے عالمی مقابلے میں کھیلنے کے حقوق دیئے۔ آصف اورکزئی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے عادل خان سوئمنگ پول کو بھی آل ویدر پول بنایا جائے۔









