بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تین دھرنے نہ ہوتے تو معاشی شرح نمو ساڑھے سات فیصد ہوتی ، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزرات خزانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ن لیگ نے حکومت چھوڑی تو معاشی شرح نمو 6.3 فیصد تھی اور مہنگائی میں کمی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تین دھرنے نہ ہوتے تو معاشی شرح نمو ساڑھے سات فیصد ہوتی لیکن روپے کی تباہی کی گئی اور اسی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزد کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قوم کو چیلنجز کا سامنا ہے ہم نے ماضی میں بھی چیلنجز کو قبول کیا ہے۔

خیال رہے کہ آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف لے لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، ویراعظم شہباز شریف بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

اسکے علاوہ تقریب میں وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔