اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل63 کی تشریح کے لئے صدارتی ریفرنس کے مسودے کی منظوری دے دی،کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی،کابینہ نے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکرنے کی بھی منظوری دی ۔ہارس ٹریڈنگ کے خلاف یہ ریفرنس کل سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ صدارتی ریفرنس کا مسودہ اٹارنی جنرل خالد جاویدخان کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، صدارتی ریفرنس میں 63اے سے متعلق تین بنیادی نکات پر رائے لی جائے گی کہ ہارس ٹریڈنگ کےخاتمے اور چندارکان اسمبلی کی بلیک میلنگ سے سیاسی جماعتیں کیسے نکلیں؟موجودہ آئینی سکیم میں رہتے ہوئے وفاداری تبدیل کرنے کو کیسے روکا جاسکتاہے؟کیاووٹ کاسٹ کرنے والاصادق اور امین رہے گا؟وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ریفرنس کے مسودے کی منظعر دےسرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔
ہارس ٹریڈنگ کیخلاف صدارتی ریفرنس کل سپریم کورٹ میں دائرکیاجائیگا،کابینہ نے منظوری دیدی








