اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، عدم اعتماد ایک جمہوری اور آئینی حق ہے، جو آئین توڑےگا وہ اسپیکر ہو، وزیراعظم ہویا کوئی اور اسے آرٹیکل6 کاسامنا کرنا پڑے گا۔ پارٹی رہنماوں احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان کے عوام مشکلات میں ہیں اور عوام کے لئے عدم اعتماد کے عمل کو آگے لے جارہے ہیں،فخرہے کہ پورے عمل میں پیسے کا کوئی لین دین نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد میں فتح آئین کی فتح ہوگی، مشکلات آئیں گی لیکن ہم مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت آئین پر یقین نہیں رکھتی ،کنٹینرکی ساست کا وقت ختم ہوچکا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو لوگ عمران خان سے منحرف ہیں انھوں نے ہی عمران خان کو اقتدار دیا تھا، کنٹینر کی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے، یہ نہ تو سینیٹ الیکشن ہے اور نہ ہی جی بی الیکشن جہاں پیسوں کا استعمال ہوا تھا عمران خان کو وہی لوگ نکالیں گے جنہوں نے منتخب ہوا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کسی نے مفاد مانگا نہ ہم نے وعدہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ملک میں سیاسی، جمہوری اور پارلیمان کاعمل آئین کےمطابق ہونا ضروری ہے، حکومت کو آئین، جمہوری قدروں اورپارلیمان کی پرواہ نہیں، اجلاس14دن کےاندرنہ بلاکرثابت کردیا گیاکہ وہ ہرحیلہ بہانہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کولٹکایا نہیں جاسکتا، آپ کو سامنا کرنا ہوگا، جو آئین توڑے گاچاہے سپیکرہو ،وزیراعظم ہو آرٹیکل چھ کا سامناکرناپڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ اقتدار کو چھوڑ کر اپوزیشن میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اسپیکر پہلے دن سے جانبدار تھا، آج بھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں منی لانڈرنگ کی سب سے بڑی مثال فارن فنڈنگ کیس ہے، آج نیب اور ایف آئی اے خاموش ہے، عمران خان بتائیں شہزاد اکبر نامی شخص کہاں ہے؟ اس موقع پر احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعظم اسلام کا نام گندی سیاست کے لئے استعمال کر رہے ہیں،حکومت اپنی ناکامی دیکھ کر مذہب کارڈکھیل رہی ہے،امربالمعروف کا یہ مطلب نہیں کہ آپ چینی مافیاکا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتما د وزیراعظم کی ناکامیوں کے بار ےمیں ہے،گھبرانا نہیں صبر کے ساتھ اپنی شکست قبول کرو۔
عدم اعتماد آئینی حق، جو آئین توڑےگا آرٹیکل6 کاسامنا کرنا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی








