بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موجودہ نازک معاشی صورتحال میں تاجروں وصنعتکاروں کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے،غلام علی

اسلام آباد(ممتا زنیوز)ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور بزنس مین پینل کے ممتاز رہنما سابق سینیٹر غلام علی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ نازک معاشی صورتحال میں تاجروں۔ صنعتکاروں کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے۔
بدھ کوسابق سینیٹر غلام علی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خصوصی طور پر تشریف لائے اور چیمبر کے نومنتخب صدر احسن ظفر بختاوری کو مبارکباد دی اور اس کی بہترین کامیابی پر پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستہ بھی پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ نازک معاشی صورتحال میں تاجروں صنعتکاروں کو مل جل کر آگے بڑھنا چاہیے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے چھوٹے چیمبرز کو اپنی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے خصوصی سہولت فراہم کی جانی چاہیے ۔
انہوں نے ظفر بختاوری کو بھی مبارک باد دی اور بزنس کیمونٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے اس موقع پر کہا کہ آج سے ڈیڑھ سال پہلے جب میرے والد کا انتقال ھوا تو غلام علی سب سے پہلے تعزیت کے لیے تشریف لائے اور آج میرے دونوں بیٹوں کے صدر منتخب ہونے پر سب سے پہلے مبارکباد کے لیے تشریف لائے ہیں اور میں ان کی اس اعلی اقدار اور روایات پر ان کا دل سے احترام کرتا ہوں اور میری خواہش اور کوشش ہوگی کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ اور بزنس مین پینل مل جل کر موجودہ حالات میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا آغاز کریں گے ۔اس موقع پر اسلام آباد چیمبر کے صدر شکیل منیر گروپ چیئرمین خالد اقبال ملک سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر احمد ملک خالد جاوید، میاں اکرم فرید، طارق صادق ، اعجاز عباسی ،چوہدری وحید الدین، ناصر قریشی ،ریاض خٹک عاطف اکرام جمشید اختر شیخ ،فہیم خان اور خالد چوہدری بھی موجود تھے۔