اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے،گریڈ 22 افسر کے عشرت علی کو رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان مقررکردیاگیا۔ عشرت علی کا تقرر ڈیپوٹیشن پر فوری و تاحکم ثانی نافذ العمل ہے۔وہ اس سے پہلے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔ دریں اثناگریڈ 19 کے محمد وقاص حنیف کی خدمات کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپردکردی گئیں،ان کو خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت سی ڈی اے کے سپردکی گئی ،محمد وقاص حنیف کو سی ڈی اے میں گریڈ 20 کے مساوی پوسٹ پر تعینات کیا جائے گا۔اسی طرح گریڈ 18 کے نوید سکندر کی خدمات ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی ڈی سی پی )کے سپردکردی گئیں،نوید سکندر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے ،سیکشن افسر ضیاءالحق کا نارکوٹکس کنٹرول سے پارلیمانی امور ڈویژن تبادلہ منسوخ کردیاگیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
عشرت علی رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات، وقاص حنیف کی خدمات سی ڈی اے کے سپردکرد،ضیاالحق کا تبادلہ منسوخ








