بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی ،ڈینٹل کلینک پر فائرنگ ایک چینی باشندہ ہلاک،خاتون سمیت دو چینی شہری زخمی 

کراچی(ممتازنیوز) صوبائی دارالحکومت کراچی میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک چینی باشندہ ہلاک جبکہ دو چینی شہری زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب پیش آیا، فائرنگ ڈینٹل کلینک پر کی گئی۔ہلاک ہونے والے چینی پاکستانی باشندہ یعنی دوہری شہریت رکھنے والے کی شناخت بتیس سالہ رونلڈ رائمنڈ چاؤ ولد جارج چاؤ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں ریچڈ اور مارگریڈ نامی خاتون شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔انہوں نے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ ڈسٹرکٹ فرخ رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ رائمنڈ چاؤ ہلاک ہوا۔ ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مریض بن کر کلینک میں آیا اور اپنی باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔