بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ،پی آئی اے کے جہازوں میں بہتری لانے پر غور

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پی آئی اے میں اہم اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کے پروڈکٹ کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کی فعالی اور ممکنہ سلوشنز کو جلد از جلد صارفین کے لیے قابل استعمال بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ پی آئی اے کے جہازوں میں نصب پرانی نشستوں کو بہتر اور آرام دہ نشستوں کی تبدیلی کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر ہوابازی نے کہاکہ بہتر نشستوں اور ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کے ساتھ سفر پی آئی اے کے مسافروں کا دیرینہ مطالبہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے شمار دنیاکے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے، یہاں ہوابازی کی صنعت کے فروغ کیلئے بہت سارے اقدامات اٹھانے کی ضروت ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ کئی اہم یا درمیانے حجم کے شہروں میں ائیرپورٹس کی سہولت میسر ہے مگر ان کا ہوائی رابطہ نہیں۔وفاقی وزیر کی جانب سے ان شہروں کو فضائی نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے کثیر مقاصد اقدات اٹھانے کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔