اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال نے بھروسہ کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عامر جمال کی جانب سے گزشتہ روز کے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
عامر جمال نے تصاویر کے ساتھ بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Thank you so much skipper for trusting and giving me last over @babarazam258 https://t.co/BhXLtkm64A
— Aamir Jamal (@iaamirjamal) September 28, 2022
آل راؤنڈر عامر جمال کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کر کے آخری اوور دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز کے آخری اوور میں عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔
قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ ہی 7 میچز کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کر لی ہے۔








