اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر کیپٹن ر صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے چاہنے والے انکی واپسی کی انتظار میں ہیں، نواز شریف جب آئیں گے تو سب کو پتہ چلے گا،اسحاق ڈار آئیں ہیں تو سب کو پتہ چل گیا ہے،اسحاق ڈار جدو آئے گا تے روپیہ اُتے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آڈیوز سے زیادہ عمران خان کی ویڈیو خطرناک ہے،عمران خان نواب آف کالا باغ کے ریسٹ ہاؤس میں مہمان بن کر گئے تھے،کیا وہ ویڈیو بھی شہباز شریف نے بنائی،شہباز شریف کو کوئی ضرورت نہیں ویڈیوز بنانےکی،کسی سے کوئی بیک ڈور روابط نہیں،کیسز میں کافی وقت لگا چکا ہے،عدالتوں سے کوئی رابطہ نہیں کر سکتا،عدالت پہلے کہہ چکی ہے کہ مفروضوں پر کیسز بنے ہوئے ہیں،اب انصاف کا وقت آ چکا ہے،ہمیں آڈیوز سے کوئی خطرہ نہیں،مجھے معلوم نہیں کہ کب کونسی ویڈیو آئے گی۔
آڈیوز سے زیادہ عمران خان کی ویڈیو خطرناک ہے، کیپٹن صفد ر کا بڑا دعویٰ








