بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  فوج کیخلاف مہم قابل مذمت، یہ اکاؤنٹس پہلے ن لیگ کے حق میں مہم چلاتے رہے ،فواد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نےسوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم کی مذمت کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پاکستان کے دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ڈسپلے بدل کرپی ٹی آئی کا کیا اور فوج کیخلاف طوفان بدتمیزی مچایا یہ اکاؤنٹس پہلے نون لیگ کے حق میں مہم چلاتے رہے اور پھر فوج کو نشانہ بنایا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ انشاللہ عمران خان اور فوج میں کبھی تفرقہ نہیں آسکتا کیوں کہ وزیر اعظم فوج کو پاکستان کے تحفظ کا ضامن سمجھتے ہیں۔