بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 الیکشن کمیشن نےوزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نےوزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹس کے باوجو مالاکنڈ کا دورہ،سرکاری وسائل کا استعمال اورجلسہ کیا گیا،نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مالاکنڈ نے جاری کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان، وفاقی وزرا مرادسعید ،علی زیدی ودیگر کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیاہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم سمیت تمام افرادکو خود یا وکیل کے ذریعے وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ان افراد کوبائیس مارچ کو صبح دس بجے طلب کیاہے۔