بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پانچ منٹ کی موبائل کال پر ایکسائز ڈیوٹی لگنے کا امکان

اسلام آباد: موبائل کال پانچ منٹ سے زیادہ ہونے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چارج کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی سندھ ہائیکورٹ فیصلہ کے خلاف اپیل منظور کرلی ۔سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی اپیل کو دیگر اپیلوں کے ساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔ تمام اپیلوں کو ایک ماہ کے اندر سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ایف بی آر نے موبائل کال پانچ منٹ سے بڑھنے پر 75 پیسے فی کال ایکسائیز ڈیوٹی عائد کی تھی ۔موبائل کمپنیوں نے ایکسائیز ڈیوٹی عائد کرنے کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔