لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف سیریز جیمز بانڈ میں استعمال ہونے والی سٹنٹ کار کو نیلام کر دیا گیا ، کار 30 لاکھ ڈالرز میں نیلام کی گئی ۔
نیلام کی گئی کار فلم ” No Time to Die” میں استعمال کی گئی ہے ، کار فلم کیلئے تیار کی گئی 8 میں سے ایک ریپلیکا ہے ۔ کار کی نیلامی کیلئے 16 لاکھ تا20 لاکھ ڈالرز کا اندازہ لگایا گیا تھا مگر اندازے سے زیادہ لاگت یعنی 30 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی ۔
اس کے ساتھ جیمز بانڈ فلم میں سیکرٹ ورکر کا کردار ادا کرنے والے ڈینیل کریج نے فلم میں پہنے لباس کی نیلامی کی گئی ، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ایک فلاحی ادارے کو دی جائے گی۔









