لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے میزبان ٹیم پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور 13 سال بعد انٹرنیشنل ٹیسٹ کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
ٹیسٹ میچ کے ٹاس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم پہنچیں اور کھلاڑیوں و آفیشلز نے پچ کا جائزہ لیا۔
دونوں ٹیموں کی پلئینگ الیون میں تبدیلی کے امکانات کم ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے لاہور میں آخری ٹیسٹ 1994 میں کھیلا تھا جبکہ موجودہ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے دونوں ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔