لاہور(نیوز ڈیسک )سابق کپتان اظہر علی کا ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کھیلنے کا 12 سال انتظار ختم ہوگیا۔
اظہر علی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق شایداظہر علی وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے پر کیلئے 12 سال کا طویل انتظار جھیلنا پڑا۔
جولائی 2010 کے دوران لارڈز کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کے بعد اظہر علی نے اب تک 93 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے ایک میچ بھی ہوم گراؤنڈ پر نہ کھیل سکے۔
اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا میں بہت جذباتی محسوس کررہا ہوں کیوں کہ جب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے گزرتے تھے تو خواہش ہوتی تھی کہ ملک کے لیے اس اسٹیڈیم میں بھی کھیلوں،دنیا بھر میں کھیلتے ہیں لیکن پاکستان میں نہیں کھیل سکتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ میرے لیے خوشی کا موقع ہے کہ بلآخر آج میں فیملی اور دوستوں کے سامنے اپنے گراؤنڈ میں کھیلوں گا جہاں میرے اہل خانہ بھی میچ دیکھنے آئیں گے۔
93 Tests – none at home ground!@AzharAli_ will finally get a chance to play a Test in his hometown Lahore from tomorrow, his 94th Test for 🇵🇰#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/duEEgQmsho
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 20, 2022