اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بڑا ہونے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی باتیں سن کر ہنستی آتی ہے ،
او آئی سی اجلاس کیلئے ہر حکومت نے اپنے اپنے دور میں کردار ادا کیا ، بلاول ! خدا کیلئے بڑے ہو جائیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقے سے کریں گے ،
ہم تصادم نہیں چاہتے ، کسی رکن کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے ، نمبر زپورے کرنے کی ذمہ داری اپوزیشن پر ہے ، اپوزیشن نمبرز پورے کرنے کے لئے ضمیر فروشی پر آگئی ہے ۔









