اسلام آباد: بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی حکومت پاکستان سے منسوب ایک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ویب سائٹ اے این آئی کی جانب سے شیئر حکومت پاکستان کے ٹوئٹر پیج پر لکھا گیا ہےکہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے بلاک کیاگیا ہے۔
The Twitter account of the Government of Pakistan withheld in India pic.twitter.com/60Uzpoujwz
— ANI (@ANI) October 1, 2022
بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی اس خبر پر فوری طور پر پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔









