بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کےپاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں،سعید غنی

کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی جاچکی ہے۔

آئین کےمطابق اسپیکر 14 روزمیں اجلاس بلانےکاپابندہے۔آئین کی خلاف ورزی پر اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی بنتی ہے۔تحریک پیش ہونےکے 3 سے 7 روزمیں ووٹنگ ہونالازمی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کہا گیا کہ سندھ ہاوس میں موجود لوگوں کے خلاف دہشت گردی کےمقدمات ہوں گے۔پی ٹی آئی منحرف اراکین کو ہم نے زبردستی نہیں رکھا۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ پی ٹی آئی منحرف اراکین کے بچوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔وزیر اعظم خود تقاریر میں کہہ رہے ہیں کہ تم شادیوں میں نہیں جاسکو گے۔پی ٹی آئی کے کچھ اراکین عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کرگئے ہیں ۔

پہلے پارلیمنٹ لاجز پرپولیس نے حملہ کیا۔گٹر وزیرکہتاہے ہم ان کے خلاف مقدمات در ج کریں گے ۔الزام لگایاجارہاہے کہ سندھ ہائوس میں ممبران کوقید کررکھاہے ۔سعید غنی نے کہاکہ آئین میں لکھاہےکہ اسپیکرنے 14دن کے اندراجلاس بلاناہے ۔

اجلاس تاخیر سے بلاکراسپیکرنے آئین کی خلاف ورزی کی ۔اسپیکرنے آئین کی خلاف ورزی اورعمران خان سے وفاداری نبھائی ۔حکومت چلی جائے تواسپیکرکے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے خلاف کارروئی ہو۔اسپیکراورچول کے ٹولے نے عدم اعتماد میں تاخیرکی کوشش کی ۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد154ہے ۔عمران خان کےپاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں ہے۔اوآئی سی کوآڑبناتےہوئےتاخیری حربہ استعمال کیاگیا۔گزشتہ روز کراچی میں ایک ایم این اے کے گھر پر پی ٹی آئی ورکرزنے حملے کی کوشش کی