بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوران ڈکیتی 6 ڈاکوؤں کی اہل خانہ کے سامنے 2خواتین سے زیادتی

  بورے والا(ممتازنیوز) ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی اہل خانہ کے سامنے 2 خواتین سے زیادتی کرکے نقدی ،طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورےوالا میں تھانہ ساہوکاکی حدودمیں دوران ڈکیتی 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
6ڈاکوؤں نے اہل خانہ کےسامنے 2خواتین سے زیادتی کی اور ہزاروں روپےنقدی ،طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
بورےوالا:دونوں متاثرہ خواتین کوٹی ایچ کیواسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، جہاں زیادتی کی شکارایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہیں۔
اہلخانہ نے آئی جی پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ لاہور کے نواحی علاقے برکی روڈ پر شوہر کے سامنے خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تھا۔