بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  بچے سے زیادتی کے مجرم کو 20 سال قید ، 10 لاکھ روپے جرمانہ 

 ملتان(مقبول حسین) ملتان کی سیشن عدالت نے 12 سالہ بچے سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کےمقدمے میں گرفتار محمد رضوان کوجرم ثابت ہونے پر  20 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا ۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا مجرم کی سزا میں 6 ماہ کا اضافہ کر دیا جائے گابستی ترگڑ کے رہائشی مجرم محمد رضوان جس کی موبائل اور کمپیوٹر کی دکان ہے نے بستی ملوک کے علاقے میں 2 سال قبل 12 سالہ بچے کے ساتھ دکان پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا لی تھیپولیس تھانہ بستی ملوک نے اس وقوعہ کا بروقت مقدمہ 214/20 بجرم 377/292 تھانہ بستی ملوک درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دیپولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش کرنے پر تفتیشی افسر کو شاباش دی اور نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔