فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے فیصل آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تماشہ لگادیاگیا ہے۔منڈیاں لگا کر اخلاقیات کی دھجیاں اڑادی گئیں۔
ہارس ٹریڈنگ کےمعاملےپرعوام میں غصہ ہے۔کچھ ایم این ایزمجھے ملےجن کوپیسہ آفرکیاگیا،سارے چوراکٹھےہوگئےہیں۔وزیراعظم نےمنحرف ارکان کوواپسی کاکہاہے۔
وزیراعظم نےکہامنحرف ارکان کومعاف کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ منحرف ارکان سوچیں کہ ان کامستقبل کیاہے۔









