بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد،پولیس کی کامیاب کارروائی ،بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد ،2افرادگرفتار

فیصل آباد( معظم رندھاوا) فیصل آباد پٹرولنگ پولیس نے چک جھمرہ کے علاقے میں مشتبہ کار کو روک کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا پولیس نے کار سوار 2 افراد کو گرفتار کر کے کار تحویل میں لے لی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پٹرولنگ ہولیس کے اہلکاروں نے پنواں کے قریب اے ایس آئی محمد یونس کی سربراہی میں ناکہ لگا رکھا تھا کہ دیہڑاں چک کی جانب سے آنے والی ایک کار نمبر 235 برنگ سیاہ کو مشکوک جان کر روکا اور پولیس پارٹی نے کار کی تلاشی لی جس دوران کار سے کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہو گئیں جس پر اے ایس آئی محمد یونس نے کار سوار دو افراد جن کے عبداللہ اور سلیمان معلوم ہوئے ہیں انہیں گرفتار کر کے کار بھی تحویل میں لے لی ہے پولیس نے ملزموں سے مزید تفتش شروع کر دی ہے