راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے بعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہو جائے گی اور سیاست گرم ہوگی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈارمریم ڈیل کی قوم کوسمجھ ہے۔ نومبر میں سب کوسمجھ آ جائے گی۔ڈیل کےتحت حدیبیہ پیپرکی طرح ایون فیلڈ بھی ختم ہوجائےگا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کامسئلہ بجلی،گیس،آٹا اور مہنگائی ہے،سائفر نہیں۔74وزرا کی فوج جس میں22 بےمحکمہ ہیں، ویڈیوآڈیو لیکس کھیل رہی ہے۔ 12ربیع الاول کےبعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی اورسیاست گرم ہوگی۔
74وزراء کی فوج جس میں22 بےمحکمہ ویڈیوآڈیو لیکس کھیل رہی ہے۔ڈارمریم ڈیل کی قوم کوسمجھ ہے نومبر میں سب کوسمجھ آجاۓ گی۔ڈیل کےتحت حدیبیہ پیپرکی طرح ایون فیلڈ بھی ختم ہوجائےگا۔عوام کامسئلہ بجلی،گیس،آٹا،مہنگائی ہے،سائیفرنہیں۔12ربیع الاول کےبعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی اورسیاست گرم ہوگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 3, 2022









