اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مر یم نواز نے کہا کہ عمران خان تم منافق ہو۔قانون کے ہاتھ اب تمہارے گریبان سے زیادہ دور نہیں۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب تم (عمران خان) نے مجھے سزاِئے موت کی چکیوں میں رکھا تب بھی میں عورت ہی تھی۔ اب تمھارے ظلم اور جھوٹوں کے پول کھل رہے ہیں ۔
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ تمہاراانتقام سر بازار رسوا ہو رہا ہے تو تم کیا عورت عورت کر رہے ہو منافق آدمی؟ اس ملک میں اگر قانون نام کی کوئی چیز ہے تو اس کے ہاتھ تمہارے گریبان سے اب دور نہیں۔
جب تم نے مجھے سزاِ موت کی چکیوں میں رکھا، تب بھی میں عورت ہی تھی۔ اب تمھارے ظلم اور جھوٹوں کے پول کھل رہے ہیں اور تمھارا انتقام سر بازار رسوا ہو رہا ہے تو تم کیا عورت عورت کیا کر رہے ہو منافق آدمی؟ اس ملک میں اگر قانون نام کی کوئی چیز ہے تو اسکے ہاتھ تمھارے گریبان سے اب دور نہیں۔ pic.twitter.com/Se7qXz7HTY
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2022









