اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خرید و فرخت کسی سےڈھکی چھپی نہیں ہے۔
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی،ویڈیوز سب کے سامنے ہیں۔پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ نیوٹرل کی جو باتیں کررہےہیں
ان سے سوال ہے۔یہ جو پہلے باتیں کرتے تھے وہ صحیح ہے یا اب جو بات کررہے ہیں وہ؟کپتان کے تمام کھلاڑی ہمارے ساتھ ہیں۔یہ جو ایک ووٹ ہے وہ عوام کی امانت ہے۔
منتخب نمائندوں کی بات سنی جاتی ہے ،ان کے گلے شکوے بھی دور کئے جاتے ہیں۔اتحادیوں کو پہلے بھی ہم ساتھ لے کر چلے ہیں۔یہ سازش پہلے کی طرح ناکام ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ منحرف اراکین کو واپس آنے کا موقع دیا ہے۔جو واپس نہیں آنا چاہتا وہ استعفی دے۔جو واپس نہیں آنا چاہتے وہ اپنے حلقے میں جاکر دیکھیں۔









