بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں ایک روز کے دوران سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر کے اضافے کے بعد 1704 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔
منگل کو صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2150 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 450 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1843 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 27 ہزار 272روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے اور فی تولہ چاندی 1620 روپے ہوگئی ہے۔