اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج دیدیا ۔ انہوںنے کہا کہ قومی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری شروی کردی۔معیشت تباہ، 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے والا فارن ایجنٹ جھوٹا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے۔پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کی سازش کرنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے ؟فارن ایجنٹ نے 95 لاکھ لوگوں کو بے روزگار، 2 کروڑ کو غربت کے جہنم میں دھکا دیا، اب اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟عدلیہ اور ججوں کو دھمکانے، اداروں پر بہتان لگانے اور سیاست میں گھسیٹنے والا اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟کشمیر فروش فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے ؟توشہ خانہ کا چور، فرح گوگی، پیرنی کی کرپشن کا شریک مجرم اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ توشہ خانہ کا چور اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ ان سوالوں کا پہلے جواب دیں اور پھر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کریں ۔
مریم اورنگزیب کا لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج








