بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد،اسپیکرنے 14 دن کی مدت کی خلاف ورزی کی جوآئین سےانحراف ہے،اپوزیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اوربلاول بھٹوزرداری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں حکومتی موقف پیش کیا۔21

کی بجائے25 مارچ کو اجلاس بلانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔اسپیکر کو کیا مشکل تھی کہ وہ وقت پر اجلاس بلاتے۔اسپیکر نے اجلاس کی آڑ میں قانون شکنی کی ۔اوآئی سی کانفرنس میں آنےوالےہمارےبھائی ہیں۔اوآئی سی کیلئےلانگ مارچ مؤخر کردیا۔

امیدہےاٹارنی جنرل نےعدالت میں جوکہااس پرقائم رہیں گے۔اسپیکرنے 14 دن کی مدت کی خلاف ورزی کی جوآئین سےانحراف ہے۔ہماری درخواست تھی کہ اسپیکر نےآئین شکنی کی۔پٹیشن عوامی مفاد میں دائر کی گئی جس پر ان کے شکرگزارہوں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ اپوزیشن کی کسی جماعت نے سپریم کورٹ سے رجو ع نہیں کیا۔سپریم کورٹ بار نے پٹیشن دائرکی جس پر ہم پیش ہوئے ہیں۔ہم عدالتی احترام میں آج پیش ہوئے ۔

حکومت عدم اعتماد سے بھاگ رہی ہے۔قانون معاملات عدالتوں میں ہوتے ہیں۔حکمران آئین توڑنے پر تلے ہوئے ہیں۔اسپیکر سے کہناچاہوں گا حکمران آپ کو پھنسا ئیں گے۔

اسپیکر نے 14 دن میں اجلاس نہ بلا کر پہلی غلطی کر لی۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اخترمینگل نے کہاکہ ہم مبصر کےطورپرکارروائی میں شریک ہوئے۔