کراچی (نیوزڈیسک) گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد آج معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 1709 ڈالر ہو گئی ہے ۔
گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونا 2150 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا تاہم آج بدھ کے روز اس میں 150 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 129 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 27 ہزار 143 روپے ہوگیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کمی








