بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافی اطہر متین قتل کیس کا ملزم خضدار سے گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کیس کے ایک ملزم کو بلوچستان کے علاقے خضدار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کو بلوچستان اور سندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خضدار سے گرفتار کیا۔بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو خضدار سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق خضدار سے بتایا جاتا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل نجی ٹی میں کام کرنے والے سینئر صحافی اطہر متین کو ڈکیتی مزاحمت کے دوران اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آ رہے تھے۔