نیویارک (ممتازنیوز) عالمی ادارہ صحت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے پیش نظر پاکستان کے لیے ہیلتھ ایمرجنسی کی اپیل کردی۔
اپنی ایک رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کے بعد وبائی صورتحال ہے۔ پاکستان میں 82 لاکھ افراد کو صحت کے شعبے میں مدد کی فوری ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دستیاب صحت سہولیات کا 10 فیصد حصہ تباہ ہوچکا ہے اور مذکورہ علاقوں میں بیماریوں کے ساتھ بچوں کو غذائیت کی کمی جیسے چیلنج کا سامنا بھی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب سے مئی 2023 تک 8 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہوگی جبکہ متاثرہ 32 اضلاع میں فوری مدد کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کی اپیل کردی








