بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امید ہے مریم نواز کی لندن سےواپسی نواز شریف کے ہمراہ ہوگی ،جاویداقبا ل بٹ ودیگر

مدینہ منورہ(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ اور مجلس عاملہ کے ممبران نےامیدظاہر کی ہےکہ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نواز کی  لندن سے پاکستان واپسی نواز شریف کے ہمراہ ہوگی۔
اپنے مشترکہ بیان میںانہوں نے کہاکہ مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی پر تین سال بعد لندن میں اپنے والد اور پارٹی قائد نوازشریف سے ملنے جانے پر کارکنوں کو خوشی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز جس حوصلے ،صبر اور ہمت کے ساتھ مشکل حالات اور مقدمات کا سامنا کیااس کی مثال نہیں ملتی،وہ مشکل حالات میں بہترین لیڈر بن ابھری ہیں اور وطن کی بہادری بیٹی بن گئی ہیں۔
جاوید اقبال بٹ اور مجلس عاملہ کے ممبران نے کہاکہ قوی امید ہے کہ مریم نواز کی وطن واپسی پر نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے اور ملک پہنچنے پر ایک بار پھران کا فقید المثال استقبال ہوگا۔