اسلام آباد: وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے گلوبل فنڈ کی پاکستان کلئے سینئیر پورٹ فیلیو منیجر ازسکان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کامن میڈیکل یونٹ کے نیشنل کارڈینٹر مصطفی جمال قاضی بھی موجود تھے۔پاکستان کلئے گلوبل فنڈ کی وزارت صحت کے حکام سے اگلے تین سال کی امداد پر بات چیت کی ۔
ازسکان نے کہا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود وفاقی حکومت کی سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی صحت کے حوالے سے اقدامات قابل ستائیش ہیں۔گلوبل فنڈ کی مدد سے پاکستان کے صحت کے حکام نے ٹی بی، ایڈز، میلیریا اور پبلک ہلتھ میں بہترین کام انجام دیا ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہمارے لیئے سب سے بڑا چیلنج سیلاب زدہ علاقوں میں موجود چھ لاکھ سے زائد حاملہ خواتین کو صحت کی سہولیات دینا اور زچہ و بچہ کی جان بچانا ہے۔