اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی زیدی کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیرخارجہ دورہ پاکستان پر آئے تھے، اور آج ہی جرمنی کے دورے پر جارہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میچ ہوسکتے ہیں تو الیکشن کیوں نہیں؟ انہیں یقین ہے سندھ میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی نہیں۔
علی زیدی نے کہا کہ ہمارے وزیرخارجہ ساری دنیا میں گھوم رہے ہیں، انکا صوبہ ڈوبا ہوا ہے یہ وہاں نہیں جارہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ کہہ رہے تھے عمران خان سیلاب کے دوران جلسے کررہے ہیں، یہاں بیٹھ کر فرما رہے ہیں کہ الیکشن نہیں کراسکتے۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ سندھ میں 2بار بلدیاتی الیکشن ملتوی ہوچکے ہیں، جب ہم نے ہر حلقے سے استعفیٰ دیا تو تمام حلقوں میں الیکشن کرائیں۔
وزیرخارجہ الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں، علی زیدی