بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نازیبا و متعصبانہ جملے اور الفاظ نشر کرنے پرنجی ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری،7 روز میں جواب طلب

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے نازیبا و متعصبانہ جملے اور الفاظ نشر کرنے پرنجی ٹی وی چینل ’’اے آروائی نیوز‘‘ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کرلیا۔نوٹس میں کہاگیاہے کہ اے آروائی نیوز کے پروگرام ’’آف دی ریکارڈ ‘‘میں متعصبانہ تبصرے پر نہ صرف پروگرام اینکر کا رویہ انتہائی غیرپیشہ ورانہ تھا بلکہ اینکر خود بھی مہمان کے جملوں پر ہنستے رہے جو کہ اینکر کے پیشہ ورانہ کردار اور چینل کی ایڈیٹوریل پالیسی پر بھی کڑا سوالیہ نشان ہے، مذکورہ ہتک آمیز مواد نشرکرنے سے واضح ہوتا ہے کہ چینل کا ایڈیٹوریل بورڈ اور مؤثر تاخیری نظام بری طرح ناکام ہوچکے ہیں جو کہ پیمرا قوانین اور عدالتی احکامات کی سراسر خلاف ورزی ہے۔