پشاور میں پولیس نے احتجاجی اساتذہ پرآنسو گیس اور لاٹھی چارج شروع کردی۔
مظاہرے میں شریک اساتذہ نے اسمبلی چوک پر پے اسکیل بڑھانے کیلئے احتجاج کیا تو پولیس نے اساتذہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔
آنسو گیس شیلنگ سے مظاہرین منتشر ہونا شروع ہوگئے جبکہ کئی اساتذہ متاثر بھی ہوئے۔
دوسری جانب پرائمری ٹیچرزمظاہرین نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم دھرنے کے لئے آئیں ہیں واپس نہیں جائینگے، جس مقصد کے لئے ہم یہاں جمع ہے وہ مقصد حاصل کرکے رہینگے۔مظاہرین نے اسمبلی چوک میں اذان دیکر نماز ادا کی۔
مظاہرین نے بھی جواب میں پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی ۔ بعد ازاں اسمبلی چوک سے مظاہرین منتشر ہوگئے اور خیبر روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ایس پی کینٹ محمد اظہر کا کہناہے کہ اساتذہ کے احتجاج کے دوران پھتراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ،احتجاج کے دوران گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں ۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسمبلی چوک پر شیلنگ کے نتیجے میں 4 افراد لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے، دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہیں،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پشاور میں احتجاج کرنیوالے اسکول اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ








