نیویارک(ممتازنیوز) ملکوں کی معیشت کی عالمی سطح پر درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے موڈیز نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو مزید کم کردیا۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کیلئے نظرثانی شدہ ریٹنگ جاری کردی۔ موڈیز نے پاکستان کیلئے خود مختار کریڈٹ ریٹنگ بی تھری سے کم کرکے سی اے اے 1 کردی۔
وزارت خزانہ نے موڈیز کی اس ریٹنگ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ، چند ماہ میں حکومتی پالیسیوں سے مالی استحکام لانے میں مدد ملی ہے تاہم موڈیز نے پیشگی مشاورت کے بغیر ریٹنگ جاری کی۔
واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی درجہ بندی کا مقصد کسی معیشت کو لاحق خطرات کا جائزہ اور اس کی بنیاد پر اس کی ریٹنگ متعین کرنا ہوتا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اس ریٹنگ کو سامنے رکھتے ہوئے کسی ملک کو قرضہ جاری کرنے کے لیے مارکس کا تعین کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا میں تین بڑی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں ہیں۔ موڈیز، فچ اور سٹینڈرڈ اینڈ پوور جو دنیا کے تمام ممالک کی کریڈٹ ریٹنگ کے بارے میں جائزے جاری کرتی ہیں۔
موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو مزید کم کردیا







