مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن پہنچ گئیں۔
مریم نواز کے ہمراہ ان کے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو عائشہ بھی ہیں، یاد رہے کہ مریم نواز،اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں ۔مریم کی نواز شریف سے ملاقات کو بھی تقریباً تین برس ہوچکے ہیں۔پاکستان سے روانگی سےقبل انہوں نےکہا تھا کہ وہ والد سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔
مریم نواز نے لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔
مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن پہنچ گئیں








