چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔
لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ کو بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔
عمران خان کو آڈیو میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب سے لے کر 48گھنٹے is a long long time، اس میںٕ بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کہ رہے ہیں کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں پانچ، میں نے میسج دینا ہےکہ وہ جو پانچ ہیں نا وہ پانچ بڑے اہم ہیں، اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں پانچ سیکیور کر دے نا وہ والا، 10 ہوجائیں گے تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔
لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے، یعنی across the board لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں، تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو۔
عمران خان کو آڈیو میں یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ایک ایک بھی کوئی اگر توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا۔
#BREAKING New audio leak reveals Imran Khan’s horse trading. He can be heard saying: ‘I am buying 5 MNAs. These 5 MNAs are very important. The game is ours if we get these 5. The nation is alarmed. Don’t worry what’s right & what’s wrong. We will play every trick.’ pic.twitter.com/sXoRLupdqf
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 7, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی دو آڈیوز لیک ہو چکی ہیں جس میں وہ مبینہ دھمکیوں والے امریکی سائفر سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔









