دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے صدر نواز خان جدون کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 70 ویں سالگرہ دبٸی میں جوش و خروش سے مناٸی گٸی ۔ کپتان کی سالگرہ کے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے عہدے داران اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکت کرنے والوں میں صدر پی ٹی آٸی ابوظہبی محمد ثقلین مہرو , صدر پی ٹی آٸی ام القوین فہیم بیگ , صدر پی ٹی آٸی عجمان مرزا صفدر , صدر پی ٹی آٸی راس الخیمہ عادل ملک, صدر پی ٹی آٸی شارجہ عتیق الرحمان, جنرل سیکرٹری پی ٹی آٸی دبٸی حمیرا ارشد اور ناٸب صدر پی ٹی آٸی فجیرہ سردار علی سمیت کٸی کارکنان بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔اس موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات نواز خان جدون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کے قاٸداعظم محمد علی جناح کے بعد اگر کوٸی لیڈر ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے تو وہ عمران خان جن کی ایک کال پہ پورا پاکستان گھروں سے نکلنے کا عزم رکھتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے مختلف عہدے داران اور کارکنوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوٸے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔اس موقع پر صدر پی ٹی آٸی متحدہ عرب امارات نے خیام الحق کو انفارمیشن سیکریٹری پی ٹی آٸی متحدہ عرب امارات مقرر کیا۔ تقریب کے اختتام میں کپتان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے لہذا ہرسال 5 اکتوبر کو عمران خان کے چاہنے والے ان کی سالگرہ مناتے ہیں-










