اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اسطرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت کرلیں گے؟ یہ نہیں نہ ہونا۔جمعہ کا اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے کہا کہ عوام کو پتہ ہے کہ یہ آڈیو ز کہاں بن ررہی ہیں اور کیسے بن رہی ہیں اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آواز یں ایڈیٹ کرکے این آر او ٹو جائز ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ #NRO22 کو جائز ثابت کر لیں گے؟ یہ نہیں ہونا یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی، اب فیصلہ #حقیقی_آزادی_مارچ کرے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 7, 2022









